پلاننگ کمیشن پاکستان نے یو این ڈی پی کے تعاون سے تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے حوالے سے تحقیق کے لئے میسر معلومات کی فراہمی اور اس کے جامع حل میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور جامح تجاویز پر مبنی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا ہے‎





11 July 2018


پلاننگ کمیشن پاکستان نے یو این ڈی پی کے تعاون سے تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے حوالے سے تحقیق کے لئے میسر معلومات کی فراہمی اور اس کے جامع حل میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور جامح تجاویز پر مبنی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا ہے. وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے با ضابطہ طور پر ویب سائٹ اور ڈیٹا رپورٹنگ گیپس کا افتتاح کیا، تقریب کا انعقاد وزارت منصونہ بندی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی، پاکستان میں یو این ڈی پی کے سینئر نمائندے جناب Ignacio Artaza، چیف اور پروجیکٹ ڈائریکٹر SDGs ظفر الحسن، اقتصادی پالیسی کے مشیر علی کمال نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا. وزارت کے افسران، مختلف سرکاری محکموں، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تھنک ٹینکس نے بھی تقریب میں شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزارت کی مرکزی ٹیم کو مبارکباد دی، اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور وزارت میں قائم SDG سپورٹ یونٹ کی شبانہ روز کاوشوں اور عامتہالناس کی بے داری و صوبوں کے درمیان تعاون کار بڑھانے کا لئے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک پالیسی سازوں سے لے کر عام آدمی تک اس سارے عمل کا اسٹیک ہولڈر مان کر اس کا حصہ نہ بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو متعلقہ اسٹیک ہولڈز اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی کوششوں کو تیز تر کرنا ہو گا اور بنیادی معاومات کے حصول اور تحقیق کو یقینی بنابے کے لئے جامع روڈ میپ پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ منصونہ بندی کمیشن حکومت کے دماغ اور تھنک ٹینک کی حیثیت رکھتا ہے اس لحاظ سے تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے ضمن میں تحقیقتی مواد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کو تحقیقاتی مراکز کے قیام کے ساتھ ساتھ خود بھی ایک مرکز کے طور پر کام کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے منصونہ بندی کمیشن کا کردار اطمینان بخش ہے تاہم صوبوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈز ک



حالیہ خبر




ہم سے رابطہ کریں